بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کے مسائل میں سرفہرست ہے، سروے

ایک سروے کے مطابق بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کے مسائل میں سرفہرست ہے۔

انسٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ آئی پور نے نیا سروے جاری کردیا ہے۔

سروے میں 19فیصد پاکستانیوں نے شدید پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے  بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافےکو بڑا مسئلہ قرار دیا۔

17فیصد نے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بڑھی قیمتوں کو بھی پریشان کن قرار دیا۔

سروے کے مطابق 16 فیصد نے بیروز گاری،10 فیصد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے جب کہ 7 فیصد نے صحت کی سہولیات تک عدم رسائی کو ملک کے اہم مسائل کہا۔

سروے میں آئی پور نے عوامی مسائل کے حل میں مشکلات کی بھی نشاندہی کی اورکہا کہ حکومتی بجٹ کا تقریباً 43 فیصد یعنی 8 ہزار ارب روپے سے زائد قرضوں میں چلا جاتا ہے، جس سے عوامی مسائل کےحل کے لیےگنجائش نہیں بچتی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے