کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر میں ماں اور 3 بچوں کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ماں اور اس کے بچوں کو ڈنڈے یا کسی آلے کے وار سے قتل کیا گیا ہے۔
خاتون اور 2 بچوں کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔ 18 ماہ کی زخمی اشمیرہ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ بھی چل بسی۔ جاں بحق دیگر 2 بچوں میں 6 سال کی حرا، 5 سال کا حُنین شامل ہے۔
پولیس نے مقتولہ مہوش کے شوہر دانش کو حراست میں لے لیا۔
ایس ایچ او سرجانی نے کہا کہ گھر سےآلہ قتل نہیں ملا۔ مقتولہ کے شوہر نے کال کی تو کسی نے فون نہیں اٹھایا۔شوہر چابی سےگیٹ کھول کر اندر گیا تو لاشیں موجود تھیں۔اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر رہے ہیں۔
مقتولہ مہوش کے بھائی امجد نے کہا کہ کسی سے دشمنی نہیں،بہنوئی اچھا انسان ہے ، کبھی جھگڑا نہیں ہوا، انصاف چاہیے۔
مقتولہ کی ساس نے کہاکہ بیٹا اپنےخاندان سےبہت محبت کرتا ہے ۔بہو بھی کسی سے لڑانا جھگڑنا نہیں کرتی تھی۔
اس کے علاوہ مقتولہ کی بھابھی نے کہاکہ میاں بیوی میں لڑائی جھگڑے بھی نہیں تھے،بچوں اور مہوش کو کسی نے گھر میں گھس کر قتل کیا، دانش نے ہی گھرجاکرپولیس کو کال کی
