Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پاک چین خلائی مشن شینزو 24 کامیابی سے چینی خلائی اسٹیشن سے منسلک

نومبر 25, 2026

پاکستانی خلا بازذیشان علی کاخلائی مشن شین ژو 24 پر روانگی سے قبل قوم کو والہانہ سلام

نومبر 25, 2026

پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
بدھ, نومبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»کھیل»پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
کھیل

پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

EditorBy Editorستمبر 17, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔پاکستان نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔میچ میں سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

ایشین گیمز کے ویمن کرکٹ ایونٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل بارش سے متاثر ہوا۔بارش کے باعث دونوں ٹیموں کی اننگز 11 اوورز تک محدود کر دی گئی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

دوسرے ہی اوور میں فاطمہ ثنا نے تھائی لینڈ کی اوپنر کو آؤٹ کر دیا۔اس کے بعد پانتھا مایا اور ناناپاتھ کونچھا رونکی نے اچھی شراکت قائم کی۔دونوں نے مل کر 65 رنز جوڑے۔ناناپاتھ کونچھا رونکی نے 49 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔تھائی لینڈ نے 11 اوورز میں 4 وکٹوں پر 91 رنز بنائے۔فاطمہ ثنا نے پاکستان کی جانب سے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

91 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے اچھی شروعات کی۔دونوں نے ابتدائی طور پر 36 رنز جوڑے۔شوال 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔گل فیروزہ نے 16 رنز بنائے اور پویلین واپس لوٹ گئیں۔اس کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی۔

کپتان فاطمہ ثنا نے مشکل وقت میں ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔انہوں نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز بنائے۔اس اننگز نے پاکستان کو ہدف کے قریب پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔بعد ازاں طوبہ حسن نے میچ کا اختتام کیا۔انہوں نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 13 رنز بنائے۔پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔قومی ٹیم نے 2 گیندیں قبل کامیابی حاصل کی۔اس فتح کے ساتھ پاکستان ویمنز ٹیم ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پاکستان مینز کرکٹ ٹیم:غیر ملکی کوچنگ سٹاف کے اراکین چھٹیوں پر چلے گئے

    نومبر 24, 2026

    ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ 2035 کی میزبانی انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کریں گے

    نومبر 24, 2026

    بیلجیم کی ماسٹرز ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، 6 نیشن ٹورنامنٹ میں شرکت متوقع

    نومبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.