پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کے اراکین چھٹیوں پر چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نیوزی لینڈ میں فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بولنگ کوچ شان ٹیٹ، بیٹنگ کوچ مائیک اسمتھ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ گرانٹ لوڈن بھی چھٹیاں منائیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام غیر ملکی اسٹاف کے اراکین کرسمس کے بعد واپس آئیں گے۔
علم میں رہے کہ پاکستان ٹیم کی اگلی سیریز جنوری میں آئرلینڈ کے خلاف ہے۔

