حوثیوں کے حملے سمندری سلامتی، خطے کے امن اور ترقی کیلئے خطرہ ہیں: عاصم افتخار

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاآریا فارمولا اجلاس  میں پاکستان کی جانب سے حوثی باغیوں کے تجارتی جہازوں پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی  جبکہ کشیدگی میں کمی اور محفوظ بحری آمدورفت کا مطالبہ کیا گیا ۔پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخارنے سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا ۔

عاصم افتخار نے کہا کہ باب المندب پر حملوں اور آبنائے ہرمزمیں رکاوٹوں نے بہت کچھ واضح کر دیا، سمندری بحران عالمی امن واستحکام،توانائی اور غذائی سلامتی پر اثرات مرتب کر سکتا ہے، حوثیوں کے حملے سمندری سلامتی اور خطے کے امن اور ترقی کیلئے خطرہ ہیں، ایسے اشتعال انگیزاقدامات سمندری سلامتی اور علاقائی امن واستحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔

عاصم افتخار نے تجارتی جہازرانی میں خلل اور حملوں پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمزعالمی بحری تجارت کی ایک اہم گزرگاہ ہے، رکاوٹوں سے عالمی توانائی اور کھاد کی فراہمی پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اصولی مؤقف ہے عالمی جہاز رانی تنازعات اور کشیدگی کی بھینٹ نہیں چڑھنی چاہیے، کشیدگی میں کمی اور وسیع ترعلاقائی استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی قیادت کی، اسلام آباد تمام زیر التوا مسائل کے مذاکرات کے ذریعے حل کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے