ملک بھر کے منتخب اضلاع میں آج سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ 3 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں آج سے قومی انسدادِ پولیو مہم شروع ہوگئی۔ پنجاب کے 13 اضلاع میں ایک کروڑ 6 لاکھ، سندھ کے 30 اضلاع میں ایک کروڑ، خیبرپختونخوا کے 37 اضلاع میں 73 لاکھ، بلوچستان کے 32 اضلاع میں 23 لاکھ، اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار جبکہ گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں ایک لاکھ 37 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
حکام نے اپیل کی ہے کہ بچوں کے صحت مند مستقبل کے لیے والدین پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں، پولیو ورکرز مشکل ترین حالات میں بھی ہر بچے کے تحفظ کے لیے گھر گھر پہنچتے ہیں، 5 سال سے کم عمر ہر بچے کو اس مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔
