آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شمالی پہاڑی علاقوں میں سہ پہر کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بارکھان، موسیٰ خیل، زیارت، ہرنائی، ژوب، شیرانی اور خضدار میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج مطلع جزوی اور موسم خشک رہے گا، شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
صوبے کے بیشتر میدانی اضلاع میں دن کے اوقات موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو، کرم، باجوڑ اور مہمند میں ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔
دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبر، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔
