Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»’بگ باس‘ میں شمولیت کے بعد دنیا بھر سے 70 ہزار لوگوں نے شادی کی آفر کی: وینا ملک کا دعوی
تازہ ترین

’بگ باس‘ میں شمولیت کے بعد دنیا بھر سے 70 ہزار لوگوں نے شادی کی آفر کی: وینا ملک کا دعوی

EditorBy Editorنومبر 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور: ماضی کی مقبول ماڈل و اداکارہ وینا ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب انہیں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے 70 ہزار سے زائد افراد نے شادی کی پیش کش کی تھی۔

وینا ملک نے حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں اپنے کیریئر، ناکام شادیوں، تعلقات، تنازعات اور شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کا کیریئر ان کے لیے رولر کوسٹر کی سواری کی طرح رہا، جس میں اونچ نیچ ہوتی رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے عروج پر وہ اتنی مصروف رہتی تھیں کہ انہیں کھانا بھی ان کی بہن ہاتھ سے کھلاتی تھیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اپنا میک اپ اتارنے اور میک اپ کرنے سمیت کپڑے ٹھیک کرنے اور پہننے کی بھی فرصت نہیں ہوتی تھی اور ان کی بڑی بہن ان کے لیے مذکورہ کام سر انجام دیتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ سوجاتی تھیں تب ان کی بہن ان کے چہرے سے میک اپ اتارتی تھیں اور انہیں کسی چیز کا کوئی علم ہی نہیں ہوتا تھا، ان کے پاس بہت سارا کام ہوتا تھا۔

وینا ملک کے مطابق کیریئر کے عروج پر جب وہ بھارت گئیں اور انہوں نے وہاں ایک ویڈنگ ریئلٹی شو میں کام کیا، تب انہیں دنیا بھر سے شادیوں کی پیش کش موصول ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں نہ صرف بھارت اور پاکستان بلکہ دنیا بھر کے افراد نے شادی کی پیش کش بھیجی اور ان دستاویزات کو ان کی ٹیم دیکھتی تھی۔

اداکارہ کے مطابق چوں کہ اس عرصے میں وہ ویڈنگ ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں شریک تھیں تو انہیں معلوم نہیں کہ انہیں جو 70 ہزار سے زائد شادی کی پیش کشیں موصول ہوئی تھیں، وہ سچی تھی یا ایسے ہی ہر کسی نے پروپوزل بھیجا۔

وینا ملک نے بتایا کہ انہیں ان کی ٹیم نے بتایا کہ ان کے لیے دنیا بھر کے 70 ہزار سے زائد مردوں نے شادی کی پیش کش بھیجی ہے اور وہ تب بھی اس پر حیران نہیں ہوتی تھیں، کیوں کہ وہ کام میں بہت مصروف تھیں۔

Film Film industry Lollywood Pakistan Pakistani actress Veena Malik Vision Point
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

    اکتوبر 10, 2026

    آنجہانی نانا پاٹیکر بھی ایسے ہی بڑے آدمی تھے۔۔۔۔۔!!!

    اکتوبر 9, 2026

    کینیڈین شاعرہ این کارسن نے 2026 کا نوبیل انعام برائے ادب جیت لیا

    اکتوبر 8, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.