سابق نائب امیرجماعت اسلامی حافظ محمدادریس انتقال کرگئے

جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے شدید علالت کے باعث صاحبِ فراش تھے۔

ان کے انتقال پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی، سیاسی اور تحریکی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے بھی حافظ محمد ادریس کی رحلت پر غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور پس ماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

حافظ محمد ادریس کا شمار جماعت اسلامی پاکستان کی ان قدآور اور جید شخصیات میں ہوتا تھا جنہوں نے اپنی پوری زندگی سیاسی جدوجہد اور نظریاتی بیداری کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

وہ ایک طویل عرصے تک جماعت اسلامی کے نائب امیر کے اہم عہدے پر فائز رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مرکزی قیم (سیکرٹری جنرل) اور پنجاب کے امیر سمیت مختلف کلیدی انتظامی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے سرانجام دیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے