محسن نقوی کا دورہ ایران، سکندر مومنی سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں  نے ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات کی جس دوران پاک ایران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا  گیا جبکہ ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی امن واستحکام کیلئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے شکرگزارہیں،پاکستان کا حالیہ دورہ بہت مفید رہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے وقت میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

محسن نقوی اس وقت ایران کے سرکاری دورے پر جہاں سکندر مومنی نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے