اسلام آباد اور راولپنڈی کے الگ الگ سیکیورٹی پلان تیار، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

شہر اقتدار کی جانب لانگ مارچ اور دھرنوں کے اعلانات کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے الگ الگ سیکیورٹی پلان تیار کرلیے۔

جڑواں شہروں میں کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر اہم راستے بند کرنے کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں، جبکہ دوسرے صوبوں سے پولیس نفری بھی پہنچنا شروع ہوگئی۔

اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی، فیض آباد، کشمیر ہائی وے اور مری روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔

ریڈ زون جانے والے تین راستے سیل کردیئے گئے، دیگر راستوں پر صورتحال کے مطابق رکاوٹیں لگائی جائیں گی۔

راولپنڈی میں سیکیورٹی پلان کے تحت 11 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

راولپنڈی کے 26 داخلی راستے بند اور 72 مقامات پر رکاوٹیں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل جانے والے 8 راستے بھی بند کیے جائیں گے، جبکہ اندرون شہر 50 مرکزی گلیاں بند کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے