عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تین بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ۔

جسٹس عبہر گل خان آج صبح نو بجے درخواستوں پر سماعت کریں گی ۔۔ علیمہ خانم  کے بیٹے شاہ ریز اور عظمی خانم کی بیٹی سکینہ نے الگ الگ درخواستیں کیں ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی سی لاہور نے غیر قانونی طور پر نظر بندی احکامات جاری کیے ۔ تینوں بہنیں کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ۔ تھری ایم پی او کے طریقہ کار کے مطابق احکامات جاری نہیں کیے گئے، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ گرفتاری کے بعد علیمہ خانم کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے ۔ ڈی سی کو درخواست دی مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈی سی کے نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے