1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کا معاملہ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جلد شروع ہونے کا امکان

قرض پروگرام کی اگلی قسط کے حصول کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔

قرض پروگرام کی پانچویں قسط کیلئے بات چیت 2 ہفتے جاری رہے گی، عالمی مالیاتی ادارے کے مشن کو جون تک کی معاشی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

آئی ایم ایف سے اسٹرکچرل بینچ مارکس کے تحت اہداف پر بھی بات ہوگی، پاکستان معاشی اصلاحات کے اہداف پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا، مذاکرات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر بھی بات چیت ہوگی۔

مذاکرات میں بجلی اور گیس کے شعبوں کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق اہداف زیر بحث آئیں گے، مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر تک ملنے کا امکان ہے۔

ای ایف ایف کی پانچویں قسط میں تقریباً ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان نے 37 ماہ کا آئی ایم ایف پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا، ای ایف ایف پروگرام کی پہلی ایک ارب ڈالر کی قسط ستمبر 2024 میں ملی، پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط مئی 2025 میں موصول ہوئی تھی جبکہ تیسری قسط 11 دسمبر 2025 کو موصول ہوئی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے