نکولس روش کی قیادت میں فرانسیسی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جس دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نے ملاقات کی ، پاکستان میں فرانس کے سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے درمیان علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، باہمی دلچسپی کے امور اور دفاع و سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو بھی کی گئی۔
فیلڈ مارشل نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فرانسیسی سیکرٹری جنرل نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ۔
فرانس نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید وسیع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
