پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سب سے زیادہ قرض لینے والے ملکوں میں شامل ہوگیا۔
مالی سال 2026 میں آئی ایم ایف کی تربیت حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کو نویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ رپورٹ میں آئی ایم ایف کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کا بھی اعلان کیا گیا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 5 ممالک کو قرضے دیئے، مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا میں پاکستان کوسب سے بڑا قرضہ دیاگیا، تقریباً1.8ارب ایس ڈی آرمیں سےپاکستان کو ایک ارب ایس ڈی آرملے، پاکستان کیلئے منظور رقم تقریباً1.37ارب ڈالر کے مساوی ہے۔
