ایشین گیمز 2026، پاکستان ٹینس ٹیم جاپان روانہ

ایشین گیمز 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان کی ٹینس ٹیم جاپان روانہ ہوگئی ہے۔ایشیائی کھیلوں میں ٹینس کے مقابلے 27 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ پاکستان کا چھ رکنی ٹینس دستہ ان مقابلوں میں حصہ لے گا۔

پاکستانی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی اعصام الحق قریشی اور عقیل خان شامل ہیں۔دستے میں مزمل مرتضیٰ، محمد شعیب، اُشنا سہیل اور ماہین آفتاب قریشی بھی شامل ہیں۔

اعصام الحق ایشین گیمز میں مردوں کے ڈبلز مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے اپنی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹینس ٹیم کے کوچ محمد حسیب اسلم بھی دستے کے ساتھ جاپان روانہ ہوئے ہیں۔کرنل محمد ضیاء الدین طفیل کو ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ایشین گیمز کے دوران قومی ٹینس ٹیم کی انتظامی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے