شہبازشریف کی نیویارک میں ایرانی صدر سے ملاقات، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف کی نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈلائنز میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا ۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کی جبکہ شہبازشریف نے طویل عرصے سے جاری تنازع پر تشویش کا اظہار کیا ۔

اعلامیہ کے مطابق  ملاقات میں خطے میں امن کیلئے تحمل، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی رابطوں  پر زور دیا گیا جبکہ وزیراعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت کے تحت طے مفاہمت پر عمل جاری رکھنے پر زور دیا ۔

ملاقات میں علاقائی امن کیلئے پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار ادا کرنے کی آمادگی کا اعادہ کیا  گیا۔

ایرانی صدر نے پاکستان کی سفارتکاری اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے کوششوں کو سراہا  جبکہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کی دیرینہ مضبوطی پر بھی زور دیا۔ انہوں  نے خواہش ظاہر کی کہ مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے ۔

ملاقات میں چیلنجز سے نمٹنے،مواقع سے استفادہ کیلئے مشاورت اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر زور دیا گیا جبکہ علاقائی امن،سلامتی اور خوشحالی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مکہ اتحاد کے حوالے سے ایرانی صدر سے بات ہوئی ، مکہ معاہدے کے حوالے سے بتایا کہ یہ کسی کے خلاف نہیں ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ ہم نے ایرانی صدر کو کہا ہے خطے میں امن کا قیام ضروری ہے،پاکستانی قیادت امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گی، ایرانی صدر نے پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کو سراہا، ایرانی صدر نے کہا اسلام آباد میمورنڈم آج بھی انہیں قبول ہے اور اسلام آباد میمورنڈم آگے بڑھانے کیلئے تیار ہیں ۔

شہبازشریف نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا، پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کو پذیرائی ملی،قیادت نے فیصلہ کیا ہے امن کیلئے کوششیں تیز کرنی ہیں، معیشت اور سفارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، آبنائے ہرمز اور باب المندب میں اشتعال انگیزی ہے، اشتعال انگیزی ختم کرنے کیلئے برادر اور دوست ممالک ملکرکوشش کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے