وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو نئے احکامات جاری کر دیئے

وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ٹیکس کیسز میں کاروباری مقامات سیل کرنے کے اختیارات احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں غلطی سے سیل کی گئی کاروباری جگہ ڈی سیل کردی گئی۔۔ایف ٹی او نے کارروائی کو قانونی اختیار کے بغیر اقدام اور بدانتظامی قرار دے دیا۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ٹیکس کیسز میں کاروباری مقامات سیل کرنے سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں۔۔کراچی میں ایک ٹیکس دہندہ کے خلاف سیلنگ آرڈر دوسرے رجسٹرڈ ٹیکس دہندہ کے دفتر پر نافذ کردیا گیا۔۔ایف ٹی او نے غلط سیلنگ کو قانونی اختیار کے بغیر کارروائی اور بدانتظامی قرار دیتے ہوئے کاروباری جگہ فوری ڈی سیل کرنے کی ہدایت کی۔۔ایف ٹی او نے کہا سیلنگ سے پہلے ٹیکس دہندہ کی شناخت، رجسٹریشن، کاروباری جگہ اور متعلقہ اجازت ناموں کی مکمل تصدیق کی جائے۔۔ایف بی آر کو فیلڈ دفاتر کیلئے واضح ہدایات جاری کرنے کی سفارش بھی کردی گئی۔۔ٹیکس حکام کو سیلنگ کے اختیارات قوانین اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔۔جگہ بحال ہونے پر شکایت کنندہ نے معاوضے کا مطالبہ واپس لے لیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے