گولارچی کے نواحی شہر ترائی میں زمین کے تنازع خونی رخ اختیارکرگیا۔ مبینہ طور پر تین بیٹوں کے تشدد سے والد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ایک نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ترائی میں زمین فروخت کرنے کی اجازت نہ دینے پر مبینہ طور پر جاوید، ندیم اور نوید میمن نے اپنے والد صدیق میمن پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی صدیق میمن کو تعلقہ اسپتال گولارچی منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق مقتول کے بیٹے اختر علی کی مدعیت میں تینوں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایک نامزد ملزم نوید میمن گرفتار ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ واقعہ گزشتہ شب گولارچی کے نواحی شہر ترائی میں پیش آیا۔
