پاک بحریہ نے سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے K2 ایئر ویز کے طیارے کے بلیک باکس کا مقام ڈھونڈ نکالا

کراچی میں جولائی کے دوران سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے کے ٹو ایئرویز کے کارگو طیارے کے بلیک باکس کا مقام پاک بحریہ نے تلاش کرلیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے زیرِ آب طیارے کے ملبے کی تلاش کے لیے مسلسل اور وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

پاک بحریہ کے مطابق سمندر میں 3 ہزار 200 میٹر کی گہرائی میں بلیک باکس کے مقام کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔بلیک باکس کے مقام کی نشاندہی نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹیفک کمیشن کے تیار کردہ خصوصی آلات کی مدد سے کی گئی۔

پاک بحریہ نے بلیک باکس کے مقام سے متعلق معلومات بیورو آف ایئر سیفٹی انویسٹی گیشن کو فراہم کردی ہیں۔ سمندر کی انتہائی گہرائی میں بلیک باکس کی نشاندہی اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔

انتہائی مشکل اور پیچیدہ حالات کے باوجود پاک بحریہ کا بلیک باکس اور طیارے کے ملبے کی تلاش کا آپریشن گزشتہ دو ماہ سے جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے