ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خط کو ایف بی آر نے جعلی قراردے دیا ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے، جس میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایف بی آر کی جانب سے ایسا کوئی سرکلر جاری نہیں کیا گیا، ٹیکس دہندگان آج رات بارہ بجے سے پہلے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروا سکتے ہیں۔
دوسری جانب مختلف کاروباری تنظیموں کی جانب سے آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع نے گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کا امکان بھی ظاہر کیا ہے
