آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے ٹکٹ بیلٹ کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے ٹکٹ بیلٹ کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹکٹ بیلٹ شائقین کو ورلڈکپ میچز کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کا موقع دے گا۔آئی سی سی کے مطابق ٹکٹ بیلٹ 21 نومبر تک جاری رہے گا۔ شائقین اس دوران ورلڈکپ 2027 کے تمام میچز کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق شائقین ٹکٹ بیلٹ کے ذریعے اپنی پسند کے میچز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ایک میچ کے لیے زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ کی درخواست دی جاسکے گی۔ٹکٹ بیلٹ میں شامل ہونے کے لیے کسی قسم کی فیس مقرر نہیں کی گئی۔ شائقین مفت میں ٹکٹ بیلٹ میں داخل ہوسکیں گے۔

کرکٹ ورلڈکپ 2027 جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ 50 اوورز کے فارمیٹ میں ہوگا۔ورلڈکپ کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی طلب بڑھنے کا امکان ہے۔ آئی سی سی نے شائقین کو ٹکٹ بیلٹ کے ذریعے بروقت درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے