پاکستان میں صہیونیت کی تبلیغ اور علامتی نمائش پر 3سال قید کی سزا کا فیصلہ

پاکستان کے ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ایک اہم بل کی منظوری دے دی ہے،، کمیٹی میں کرمنل لاء میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا،، کمیٹی نے ملک میں صہیونیت کی تبلیغ اور علامت کی نمائش پر تین سال قید اور40 ہزار روپے جرمانے کی سزا کی ترمیم منظور کر لی،،

دانستہ طور پر صہیونی علامات کی نمائش سے نفرت اور بدامنی پیدا کرنے والوں کو 2 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا،،

صہیونیت کی تبلیغ اور نشان کی علامت پر گرفتاری کے لئے وارنٹ کی ضرورت نہیں ہو گی تاہم یہ جرم قابل ضمانت ہو گا،،

بل کے اغراض ومقاصد میں لکھا گیا ہے کہ صیہونیت ایک نسلی اور مذہبی تحریک کے طورپرشروع ہوئی جو بعد میں میں سیاسی تحریک میں تبدیل ہوگئی جس کا مقصد یہودیوں کو اکٹھا کرکے انہیں اسرائیل میں وطن دینا تھا۔ صیہونی مقاصد کے حصول کے لیے انتہاپسند طریقے اور وسائل اختیارکرتا ہے جب کہ پاکستان نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی اور مختلف مذاہب وعقائد کے لیے رواداری کا مظاہرہ کیا، مسلم ریاست ہونے کے ناطے یہاں صیہونیت کی تبلیغ یا نشان کی نمائش برداشت نہیں کی جاسکتی۔ 

 سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ پاکستان میں بھی صیہونی کے نظریات کے لوگ موجود ہیں، صیہونیت کی تبلیغ اور ان کے نشان پرپاکستان میں پابندی لگائی جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے