پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز، صورتحال سے نمٹنے کےلئے خیبرپختونخوا پولیس الرٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات ہوئی جس میں صوبائی سطح پر متعدد اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آئی جی خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے خیبرپختونخوا پولیس الرٹ ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پولیس کی تیاری مکمل ہے۔ دیگر اضلاع کی پولیس لائنز سے اضافی پولیس طلب کرلی گئی ہے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی وزراء کے لانگ مارچ میں ہیلی کاپٹر اور دیگر سرکاری وسائل کے استعمال کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق  کیا گیا کہ صوبہ کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے جب بھی صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان  گورنر راج یا ایمرجنسی لگانا ضروری سمجھیں تو گورنر ہاؤس بھرپور آئینی کردار ادا کرے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

پہلے مرحلے میں لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور بنوں سے کارکن لانگ مارچ میں شامل ہیں۔ لانگ مارچ کے شرکاء آج رات کرک کے قریب قیام کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے