جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 249 فری میڈیکل کیمپس، 15 ہزار سے زائد افراد مستفید

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری ہے، ستمبر 2026 کے دوران مختلف علاقوں میں 249 مفت طبی کیمپس منعقد کیے گئے۔

فری میڈیکل کیمپس تربت، مند، ہوشاب، دشت، خاران اور ماشکیل کے دورافتادہ علاقوں میں لگائے گئے، جہاں 15 ہزار 489 مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی۔

 

کیمپس میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، جبکہ بچوں، خواتین اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی عوامی خدمت کے سلسلے کی کڑی قرار دی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے