پشاور: شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا

پشاور میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے مبینہ طور پر لڑکے پر تیزاب پھینک کر فائرنگ کردی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ چمکنی میں درج کرکے تمام پہلوں پرتحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمہ کوجلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکے کا لڑکی سے دوستانہ تعلق تھا، لڑکی شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ لڑکے نے انکار کیا، لڑکے کی جانب سے شادی سے انکار پر لڑکی نے مبینہ طور پر تیزاب پھینکا۔

متاثرہ لڑکا لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہے، ڈاکٹر کے مطابق جوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے