پشاور: مسائل میں ڈوبا صوبہ اور مسلسل احتجاجی سیاست سے تنگ خیبرپختونخوا کے عوام پی ٹی آئی قیادت پر برس پڑے۔
صوابی، رستم، چارسدہ، تخت بھائی سمیت دیگرعلاقوں کے عوام نے صوبائی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کوئی نمایاں کارکردگی نظر نہیں آتی، عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔
شہریوں نے کہا کہ 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت صرف احتجاج اور دھرنوں میں مصروف ہے عوامی فلاح کیلئے کوئی کام نہیں کیا، پی ٹی آئی کی حکومت کے پاس ریلیف دینے کا کوئی روڈ میپ نہیں، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
عوام کا کہنا تھا کہ صوبے میں نکاسی آب کا مسئلہ، تباہ حال اسپتال، اسکولوں میں طلبہ کے لیے بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔
