لاہورہائیکورٹ نےاحاطہ عدالت سے ملزموں کی گرفتاریوں پر پابندی عائد کردی۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے آئی جی پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ احاطہ عدالت سے ملزمان کی گرفتاری یا حراست میں لینے پر پہلے بھی پابندی عائد تھی۔
مراسلے کے متن کے مطابق اب دوبارہ ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ احاطہ عدالت سے کسی ملزم کو گرفتار نہ کیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہےکہ وہ تمام ماتحت افسران کو بھی عدالتی احکامات سے آگاہ کرتے ہوئے ان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
