کیا موٹرز نے اپنی الیکٹرک گاڑی کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔
کیا موٹرز نے سورینٹو کے تین ویریئنٹ پر 8 لاکھ سے 25 لاکھ روپے تک کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کیا سورینٹو ہائبرڈ فرنٹ ویل ڈرائیو کی قیمت 8 لاکھ روپے کی کمی سے 1 کروڑ 54 لاکھ 99 ہزار ہوگئی۔ کیا سورینٹو ہائبرڈ آل ویل ڈرائیو کی قیمت 24 لاکھ روپے کم ہوکر 1 کروڑ 54 لاکھ 99 ہزار روپے پر آ گئی۔
کیا سورینٹو پلگ ان ہائبرڈ آل ویل ڈرائیو کی قیمت 25 لاکھ روپے کم کرکے 1 کروڑ 64 لاکھ 99 ہزار روپے کی گئی ہے۔
کمپنی حکام کے مطابق دس سال میں ایک لاکھ گاڑیوں کا سنگ میل عبور کرنے پر پروموشنل قیمتوں کا اعلان کیا گیا۔ گاڑی کی ڈیلیوری کے وقت سرکاری ٹیکسز و ڈیوٹی میں تبدیلی کو قیمت میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
