خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او داؤد خان اور گن مین فرہاد شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
کرک کے علاقے نیو کڑپہ میں بانڈہ داؤد شاہ پولیس پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او داؤد خان اور ان کے گن مین فرہاد شہید ہوگئے ۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کرک عمران خان مزید نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
شہید ایس ایچ اوداؤد خان اور گن مین فرہاد کی نماز جنازہ پولیس لائن کرک میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں آرپی اوکوہاٹ، کمشنرکوہاٹ، ڈی پی اوکرک اورڈپٹی کمشنرنے شرکت کی ۔ پولیس کے چاک چوبند دستوں نے شہدا کو سلامی پیش کی۔
