بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل

پاکستان مستقل مشن کے قونصلر محمد جواد اجمل نے یہ بات بھارتی نمائندے کے ریمارکس پر ردعمل میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کے اندر موجود اپنے پراکسیز کی فعال معاونت کے ذریعے فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) جیسے دہشت گرد گروہوں کی مدد اور سرپرستی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک ماورائے علاقائی قتل اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے کردار سے پوری دنیا واقف ہے۔

جواد اجمل نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اپنے عوام اور اپنی سلامتی کا دفاع کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے