پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 12 کی تاریخوں کا اعلان کردیا

اے سی سی ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026: پی سی بی نے پاکستان ویمنز ’اے‘ سکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 12 کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک ہوگا۔ایونٹ میں مسلسل دوسری مرتبہ 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 12 کی ونڈو مشاورت کے بعد طے کی گئی ہے۔اس عمل میں پی ایس ایل گورننگ کونسل اور تمام فرنچائزز شامل تھیں۔گورننگ کونسل کا اجلاس یکم ستمبر کو لندن میں ہوا تھا۔اجلاس میں تمام 8 فرنچائزز کے مالکان اور نمائندوں نے شرکت کی۔

پی ایس ایل 11 میں پلیئر ڈرافٹ کی جگہ پلیئر آکشن متعارف کرایا گیا تھا۔یہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا تھا۔پی ایس ایل 11 کے فائنل میں قذافی اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھر گیا تھا۔فائنل میں 32 ہزار 461 شائقین نے شرکت کی۔ یہ پی ایس ایل کی ریکارڈ حاضری تھی۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے