وفاقی حکومت کی آئندہ دو روز تک خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہ لگانی کی یقین دہانی

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے رابطے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ دو روز تک خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج نہ لگانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فوری ایمرجنسی نہ لگانے کی حکومتی یقین دہانی پر مولانافضل الرحمان  مشاورت پر تیار ہوئے۔

مولانا فضل الرحمان پارٹی قیادت ،اپوزیشن اور حکومت سے مزید رابطےکریں گے، مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے سینئیر رہنماؤں کو اسلام آباد میں رہنےکی ہدایت کردی۔ جے یوآئی سربراہ کی ہدایت پر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے آج اپنا دورہ چین منسوخ کردیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات مشاورتی اجلاس کے بعد سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مذاکراتی ڈیڈلاک اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے دوران گفتگو کہا کہ معاملات کےافہام و تفہیم سےحل کیلئے کردارادا کرنے کو تیار ہوں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے گریز کا مشورہ دیا، کہا ایمرجنسی یا گورنر راج سے حکومتی جماعتوں کو سیاسی نقصان ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے کہا کہ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی معاملات کی بہتری کیلئےمذاکرات کو ایک اور موقع دیں، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اب بھی مذاکرات کی حامی ہے اسلام آباد پر چڑھائی کسی صورت قبول نہیں، پی ٹی آئی لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سمجھنا ہوگا کہ لانگ مارچ اور مذاکرات بیک وقت نہیں چل سکتے، ملکی معیشت کو مشکل حالات سے نکالا ہےمعاشی، سیاسی اور داخلی استحکام چاہتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے