الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد خان کو ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ، چیف الیکشن کمشنر نے سوگوار خاندان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کو دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مرحوم شمشاد خان نہایت دیانت دار، شریف النفس اور فرض شناس افسر تھے۔ اُن کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی ۔ ضلع ٹانک میں پیش آنے والا واقعہ خالصتاً ٹارگٹ کلنگ ہے۔ چیف الیکشن کمشنر، ارکان اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے المناک سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔۔ کہا مشکل گھڑی میں پورا الیکشن کمیشن سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔۔ تمام سرکاری ملازمین کو دہشت گردی کے واقعات سےتحفظ فراہم کیا جائے۔
