وفاقی حکومت کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیانات کے تناظر میں وفاقی حکومت نے آئندہ لائحہ عمل پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کےمطابق سہیل آفریدی کے خلاف قانونی اورانتظامی امور سے متعلق حکومتی حلقوں میں مشاورت جاری ہے،وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان سے متعلق وفاقی سطح پر بھی مشاورت جاری ہے،پشاور کے اہم مقامات پر سیکیورٹی انتظامات مزیدسخت کردیےگئےہیں،حساس مقامات کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت نےدہشتگردی کےخلاف اقدامات میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہ کرنے کےعزم کا اظہارکیا ہے،امن وامان کی صورتحال کےپیش نظرسیکیورٹی اداروں کوبھی چوکس رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے