خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامہ کے مطابق 13 اکتوبر کو ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے منسوخ کردیے گئے۔ جن کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائےگا۔ جبکہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ضلع مردان میں بھی آج تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ کرک کے ڈپٹی کمشنر نے بھی تمام  اسکول، کالجز، اور یونیورسٹیز بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔ نوشہرہ اور چارسدہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے