وزیراعظم شہباز شریف کی صوبوں کے ساتھ مشاورت مکمل کرکے جلد گندم کی قیمت کا اعلان کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، حلال گوشت کی برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی زرعی و غذائی تحفظ کونسل کا پہلا اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے کہا زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کسانوں کی ترقی اور سہولیات فراہمی کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔۔ وفاقی حکومت صوبوں کو زراعت کی ترقی کیلئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی۔ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے گندم وافر مقدار میں موجود ہے۔ گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گندم کی قیمت کے حوالے سے فیصلہ صوبوں کی مشاورت کے ساتھ کیا جائےگا۔ گندم کی بوائی سے پہلے اس کی صحیح قمیت کا تعین ضروری ہے تاکہ کسانوں کومحنت کا مناسب معاوضہ ملے۔ لائیو اسٹاک کا شعبہ بھی ملکی برآمدات بڑھانے کی وسیع استعداد رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا پاکستانی حلال گوشت کی برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
