کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

بلوچ ٹریننگ ونگ سے تربیت مکمل کرنے والے 173 جوان باقاعدہ پاک فوج میں شامل ہوگئے، جنرل آفیسر کمانڈنگ کوئٹہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

مہمانِ خصوصی نے دورانِ تربیت اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے، پاسنگ آؤٹ تقریب میں تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کے اہلِ خانہ اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور سلامتی کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جوانوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں بطور سپاہی شمولیت اور کامیابی سے تربیت مکمل کرنے پردلی خوشی ہے، ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج میں شوق سے بھرتی ہوا ہوں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے