مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

برطانوی برینٹ کروڈ ایک سو سات ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا،امریکی خام تیل بھی پچانوے ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا۔

دوسری جانب پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی،پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل صرف تین پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے،جس کے بعد اس کی نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق چودہ اکتوبر سے ہوگا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے