Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 16
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»کاروبار»پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا
کاروبار

پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا

EditorBy Editorاکتوبر 16, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2026 میں پاکستان کی برآمدات ماہانہ بنیادوں پر 17 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد بڑھ کر 2 ارب 96 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 50 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2026 میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات ایک ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں، جن میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ستمبر 2026 میں پاکستان کا درآمدی بل 6 ارب 50 کروڑ ڈالر رہا، جو ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں درآمدی بل 5 ارب 85 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی، یعنی جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد برآمدات کا مجموعی حجم 8 ارب 45 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں درآمدی بل 13 فیصد اضافے کے بعد 19 ارب 21 کروڑ ڈالر ہوگیا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں درآمدات کا مجموعی حجم 16 ارب 97 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یوں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات کے ساتھ درآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم درآمدی بل برآمدات کے مجموعی حجم سے نمایاں طور پر زیادہ رہا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے کی کمی کا اعلان کر دیا گیا

    اکتوبر 16, 2026

    آئی ٹی ایکسپورٹ کے شعبے میں پاکستان نے نئی تاریخ رقم کر دی

    اکتوبر 16, 2026

    سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.