پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی، ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 27 نومبر 2026 تک توسیع کی گئی ہے۔
نیا نوٹم 27 نومبر 2026 کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند ہے۔
فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو طویل فضائی راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے انہیں اربوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


