سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں حالات خراب تھے ایمرجنسی ضروری تھی، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ ضروری قدم ہے، ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوچکی تھی، حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے، ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہونا چاہیے تھا، تحریک انصاف نے گزشتہ 13 سال میں خیبر پختونخوا کو نقصان پہنچایا، کس ملک میں وزیراعلیٰ سرکاری وسائل سے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرتا ہے؟ ۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے لوگوں کو پسماندہ رکھا گیا،پختونخواہ کے لوگ علاج کروانے لاہور آتے تھے، کے پی کے لوگوں کو بھی خوشحالی ملنی چاہئے، صوبائی وسائل کو اسلام آباد اور دوسرے صوبوں کے خلاف استعمال کرنا کہاں کا طریقہ ہے؟ خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کی بدترین حکومت سے آزاد ہوگئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عام آدمی کی بہتری کے لیے کوششیں کررہی ہیں۔


