Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, اکتوبر 19
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»مکہ دفاعی معاہدہ جنگ کا نہیں بلکہ امن اور دفاع کا معاہدہ ہے: محسن نقوی
پاکستان

مکہ دفاعی معاہدہ جنگ کا نہیں بلکہ امن اور دفاع کا معاہدہ ہے: محسن نقوی

EditorBy Editorاکتوبر 19, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کا مقصد جنگ نہیں بلکہ امن اور دفاع ہے، پاکستان اس معاہدے کے تحت خطے میں امن کا خواہاں ہے اور یہ معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کی مثال ہے۔

قطرمیں گلوبل سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دی ہیں اور کئی برسوں تک دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ملک ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے طویل عرصے سے اقدامات کرتا آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کی کوشش کی ہے اور علاقائی امن مذاکرات میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا رہا ہے، جبکہ عالمی امن کے قیام کے لیے قطر بھی بطور ثالث اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی اور دونوں ممالک کے درمیان امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی امن کے قیام کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اور قطر کے وزیراعظم نے مسلسل 16 گھنٹے کام کیا۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ مکہ دفاعی معاہدہ جنگ کا نہیں بلکہ امن اور دفاع کا معاہدہ ہے، یہ معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    سینیٹ میں بلیو پاسپورٹ پر بحث، ریٹائرڈ سیکرٹریز کے کینسل کریں یا پھر ہمیں بھی دیں، سینیٹر ناصر بٹ

    اکتوبر 19, 2026

    فیلڈ مارشل سے جی ایچ کیو میں سعودی سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

    اکتوبر 19, 2026

    وزیراعظم کی ایف بی آر میں اصلاحات کی رفتار میں تیزی لانے کی ہدایت

    اکتوبر 19, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.