پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جس دوران فیلڈ مارشل سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
ملاقات میں مکہ مشترکہ معاہدے کے تحت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ دفاعی اشتراک، ادارہ جاتی روابط اور تذویراتی ہم آہنگی بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔
فیلڈ مارشل نے سعودی سفیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی


