کراچی میں 24 گھنٹوں کےدوران مختلف مقامات پرپولیس مقابلوں میں 10 ڈاکو مارے گئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکلیں، نقدی اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔
فیروز آباد ہل پارک کے قریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوئے، ہلاک ملزمان کی شناخت صابر اور شعیب کے ناموں سے ہوئی۔ ہلاک ملزمان قتل، کار لفٹنگ اور کروڑوں روپوں کی ڈکیتیوں میں ملوث تھے۔
کورنگی 6 نمبر کے قریب دو ڈاکو مقابلے میں ہلاک ہوئے، بفرزون ڈی سی آفس کے قریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے، شاہ فیصل کالونی نمبر 5 کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا۔ مقابلے کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار یاسین زخمی بھی ہوا۔
نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو انجام کو پہنچے، ملیر عمار یاسر ٹاور کے قریب پولیس مقابلے میں ملزم تنویر ہلاک ہوا۔


