Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایک سال میں گیس، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعداد وشمار جاری

اکتوبر 23, 2026

لسبیلہ: وین اور مسافر کوچ میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اکتوبر 23, 2026

پنجاب حکومت کا لاہور میں سہ روزہ بسنت کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

اکتوبر 23, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 23
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»مریم اورنگزیب سے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان

مریم اورنگزیب سے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

EditorBy Editorاکتوبر 23, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ خاندان سے خاندان اور نسل در نسل محبت، اعتماد اور دوستی کا مضبوط رشتہ ہیں، سی پیک پاکستان اور چین کی دوستی کا تاریخی سنگ میل ہے، جبکہ نواز شریف کی قیادت نے اس منصوبے کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں 2029 تک کاروبار دوست معاشی تبدیلی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، برآمدات میں اضافے، ویلیو ایڈیشن اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی پر کام جاری ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ چین کے تعاون سے اگلے سال بین الاقوامی سطح کی ایئر کوالٹی کانفرنس منعقد کی جائے گی، پنجاب میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز کی تعداد 69 تک بڑھا دی گئی ہے، جبکہ ہدف 100 سٹیشنز کا قیام ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق بیجنگ کے کامیاب ماڈل سے استفادہ کرتے ہوئے پنجاب میں سموگ کے تدارک کیلئے سال بھر اقدامات جاری ہیں، ماحول دوست ٹیکنالوجی اور مؤثر نگرانی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، سپر سیڈرز اور بیلرز کے استعمال سے فصلوں کی باقیات جلانے کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے، جبکہ زرعی باقیات کو معاشی وسائل میں تبدیل کرنے کیلئے جدید طریقوں کے فروغ پر توجہ دی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں گرین انرجی اور ای موبلٹی کو فروغ دیا جا رہا ہے، طلبہ کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس کی فراہمی ماحول دوست سفر کی جانب اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور، ملتان اور سرگودھا میں کینسر کے علاج کی سہولتوں اور ضلعی کینسر مراکز کے قیام پر کام جاری ہے، جبکہ صحت اور تعلیم میں اصلاحات حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔

چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پاک چین تعاون کے فروغ میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کے وسیع امکانات موجود ہیں، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی آمد اور تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    لسبیلہ: وین اور مسافر کوچ میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    اکتوبر 23, 2026

    پنجاب حکومت کا لاہور میں سہ روزہ بسنت کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

    اکتوبر 23, 2026

    پیٹرول پمپ مالکان کا ڈیلی پرائس میکانزم پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار

    اکتوبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.