پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ سمیر منہاس، محمد طہٰ اور محمد سلیمان کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سابق کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، خرم شہزاد اور عامر جمال کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
ساجد خان، صائم ایوب اور محمد علی بھی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔
اعلان کردہ ٹیم میں سمیر منہاس اور عرفات منہاس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی آپس میں بھائی ہیں۔
دیگر منتخب کھلاڑیوں میں عبداللہ فضل، اذان اویس، محمد عباس اور سعود شکیل شامل ہیں۔ غازی غوری، سعد بیگ، سلمان آغا اور علی عثمان بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 9 نومبر سے شروع ہوگا۔ یہ مقابلہ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔


