سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے دی۔ میزبان ٹیم نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔
مقررہ وقت کے اختتام پر مقابلہ دو، دو گول سے برابر رہا۔ اس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ملائیشین ٹیم نے سلطان آف جوہر کپ کی ٹرافی جیت لی۔


