امریکا نے سعودی عرب میں غیر ہنگامی سفارتی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو فوری روانگی کا حکم دے دیا ہے۔ اس اقدام کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امریکی سفارتی موجودگی بھی محدود کی جا رہی ہے۔
اردن، قطر، متحدہ عرب امارات اور لبنان میں بھی امریکی سفارتی عملے کی تعداد کم کی جا رہی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، امریکی انٹیلی جنس نے ممکنہ ایرانی حملوں کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ یہ خدشات ایران پر حملوں کی صورت میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اہلکاروں کو لاحق خطرات سے متعلق ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ان خدشات کے بعد امریکی سفارتی عملے اور اہلِ خانہ کی روانگی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے عراق کا سفر نہ کرنے کی ہدایات میں توسیع کر دی ہے۔


