Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پانچ دن مسلسل گرنے کے بعد سونے کی قیمت آج سنبھل گئی

اکتوبر 26, 2026

ایل پی جی مہنگی، فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی، شہری پریشان

اکتوبر 26, 2026

7 رکنی قومی ٹین پن باؤلنگ ٹیم 28ویں ایشین باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ـ

اکتوبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, اکتوبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»کاروبار»ایل پی جی مہنگی، فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی، شہری پریشان
کاروبار

ایل پی جی مہنگی، فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی، شہری پریشان

EditorBy Editorاکتوبر 26, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 570 سے 580 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کو گیس کے حصول کیلئے بھاری رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے۔

لاہور میں بھی ایل پی جی کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں، گیس 550 سے 650 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کو ایک جانب گیس کے بل ادا کرنا پڑ رہے ہیں تو دوسری جانب گیس کی قلت کے باعث مہنگی ایل پی جی خریدنے پر بھی رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے، جس سے ان کے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

کوئٹہ میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے وسطی علاقوں میں گیس 550 سے 600 روپے فی کلو جبکہ مضافاتی علاقوں میں 600 سے 640 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، ایل پی جی سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کے گھریلو اخراجات بڑھا دیئے ہیں۔

ادھر پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ میں اضافے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں بھی ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے، مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور دیہاڑی دار مزدوروں اور سفید پوش طبقے کیلئے روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

مختلف شہروں میں ایل پی جی کی بلند قیمتوں کے باعث شہریوں کو گھریلو ضروریات پوری کرنے کیلئے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں، جبکہ گیس کی لوڈشیڈنگ اور مہنگی ایل پی جی نے عام صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پانچ دن مسلسل گرنے کے بعد سونے کی قیمت آج سنبھل گئی

    اکتوبر 26, 2026

    7 رکنی قومی ٹین پن باؤلنگ ٹیم 28ویں ایشین باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ـ

    اکتوبر 26, 2026

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز

    اکتوبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.